29

ساف انڈر 17چیمپئن شپ 2025 کے شیڈول کا اعلان

بھوٹان (سپورٹس نیوز) ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے.سائوتھ ایشین فٹبال فیڈریشن نے چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان کیا گیا،پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 22 ستمبر کا شیڈول جاری کر دیا،پاکستان فٹبال ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو بھوٹان کیخلاف کھیلے گی،19ستمبر کو پاکستان انڈر 17 فٹ بال ٹیم مالدیپ کا سامنا کرے گی،چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 25 ستمبر کو شیڈول کئے گئے، ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 کا فائنل 27 ستمبر کو کھیلا جائیگا۔چیمپئن شپ کے تمام میچز سری لنکا میں کھیلیں جائیں گے، ٹورنا منٹ میں پاکستان، نیپال، سری لنکا، بھارت، مالدیپ، بنگلہ دیش ،میزبان سری لنکا شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں