سالانہ جلسہ ”دستار فضیلت” و ختم بخاری کل ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دارالعلوم محمدیہ رضویہ گلشن کالونی کا سالانہ جلسہ ”دستارفضیلت” و”ختم بخاری” 25جنوری کو منعقد ہوگاصبح دس بجے شروع ہونیوالی تقر یب کی صدا رت وخصوصی خطاب پیرآف گولڑہ شریف حضرت علامہ صاحبزادہ پیر سید علی جنیدالحق گیلا نی گولڑوی فرمائیں گے درس حد یث مولانا پیر ڈا کٹر ”علامہ سید صد ا قت علی شاہ بخاری گولڑوی” دیں گے تقریب میں “حفظ القرآن “اور”درس نظامی” کے”فاضلین” میں دستار بندی واسنادتقسیم کی جائیں گی۔ مولانا “محمد شوکت علی سیالوی” خطیب اعظم دربار سیال شریف علم کی “فضیلت واہمیت” کے موضوع پر خطاب کریں گے دارالعلوم محمدیہ رضویہ متصل تاجدار مدینہ مسجد گلشن کالونی کے سالانہ “ختم بخاری وجلسہ دستارفضیلت” کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ سید عابد حسین شاہ بخاری گولڑوی کی اطلاع کے مطابق آج کے پروگرام کے لئے شہربھرکے علماکرام، سیاسی، سماجی ،مذہبی جماعتوں کے ذمہ داران کودعوت دیدی گئی ہے۔ آج کے پروگرام میں پیرآف گولڑہ شریف حضرت علامہ صاحبزادہ پیر سید علی جنیدالحق صاحب گیلانی گولڑوی خصوصی طور پر شریک ہونگے۔ آپ کی فیصل آباد آمد کے موقع پر بھرپور شاندار استقبال کیا جائے گا۔ اس تقریب سعید میں حفظ القرآن کی سعادت حاصل کرنے والے اور علما کورس”درس نظامی “کے فاضلین کی “دستار بندی واسناد” تقسیم کرنے کے ساتھ خصوصی خطاب ودعا فرمائیں گے۔ عوام الناس سے شرکت کی بھرپور استدعا ہے تاکہ دین پسند بچوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں