سالانہ سیرت شافع محشرۖ کانفرنس25ستمبر کو ہو گی

سمندری (بیورو چیف) فقید المثا ل سمندر ی میں منعقد ہونیوالی61ویں سالانہ سیرت شافع محشرۖ کانفرنس کی عوامی رابطہ مہم تیزی سے جاری دعوت ناموں کی تقسیم کیلئے ٹیمیں تشکیل تفصیلات کے مطابق مر کزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے نائب امیر مولا نا رانا ثنا اللہ اسد، سابق امیر تحصیل سمندری حکیم عبدالحفیظ تبسم، مدرس مر کزی جامع مسجد اہلحدیث نہر بازار سمندری قاری عامر شہزاد، اور چوہدری بشارت علی بٹر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 25ستمبر بروز جمعرات بعد نماز عشا فاروق اعظم گھنٹہ گھر چوک سمندری میں مر کزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس و انجمن اہلحدیث نہر بازار سمندری کے زیر اہتمام منعقدہونیوالی فقید المثال 61ویں سالانہ سیرت شافع محشرۖ کانفرنس کی تیاریاں پورے زورو شور سے جاری ہیں تحصیل سمندری سمیت گر دو نواح علاقہ جات میں کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت ناموں کی تقسیم کیلئے ہماری ٹیمیں سر گرم ہیں انشا اللہ کانفرنس حسب سابق تاریخ ساز ہو گی جسمیں میں مر کزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نامور علما کرام خصوصی خطاب کریں کے کانفرنس میں حسب روائت ماں بہنوں کیلئے الگ پردے کا انتظام ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں