سالانہ کبڈی کپ13اکتوبر کو 86گ ب میں ہوگا

ڈجکوٹ (نامہ نگار ) چھٹا سا لا نہ عظیم الشان کبڈ ی کپ 13 اکتوبر 86 گ ، ب میں انعقا د پذ یر ہوگا، ٹورنامنٹ گرالہ کے سالانہ میلے پر منعقد کیا جاتا ہے میزبان چوہدری آصف جٹ کے مطابق تمام تیاریا ں مکمل کر لی گئی ہیں فائنل کے چیف گیسٹ معروف سماجی و سیاسی شخصیت رانا ناصر نثار اور حاجی ثنا اللہ گھمن ہوں گے دیگر مہمانان اعزاز میں رانا خالد سعودی عرب والے اور رانا افضل کینڈا والے ہوں گے ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 3 لاکھ روپے بمعہ ٹرافی اور سیکنڈ ٹیم کو 2 لاکھ روپے بمعہ ٹرافی جبکہ بہترین کھیل پیش کرنے والوں کو خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا ٹورنامنٹ میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل ننکانہ صاحب کبڈی کلب اور بندیشہ رائل بیلجیئم کبڈی کلب خصوصی شرکت کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں