سالانہ6لاکھ آمدن پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز

اسلام آباد(بیوروچیف) آئندہ بجٹ 2025-26 میں سالانہ 6لاکھ آمدن پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز سامنے آئی ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ بجٹ میں صرف نیچے والے سلیبز کو تبدیل کیا جائے گا، بجٹ میں زیادہ تنخواہ دارطبقے کیلئے فی الحال کوئی ریلیف کی تجویز نہیں۔حکام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کیساتھ پروپوزل کو ڈسکس کیا جائے گا، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف کیلئے 3 تجاویز تیار کی گئیں، ماہانہ 50 ہزار روپے سے زائد تنخواہ وصول کرنے والوں کو ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے تیار کی گئی تجاویز میں پہلے سلیب میں ماہانہ 50 ہزار سے زائد تنخواہ والے سلیب میں سالانہ آمدن کی شرح بڑھائی جائے گی، انکم ٹیکس ریٹرن فائل مسودہ آسان بنایا جائے اور سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں