سالگرہ پر جھگڑا ،طالب علم نے کلاس فیلو کو گولیاں مار کرقتل کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ نواب ٹائون میں سالگرہ کے موقع پر معمولی تلخ کلامی پر مشتعل طالب علم نے فائرنگ کر کے کلاس فیلو کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 225 رب نواب ٹائون کے رہائشی پنجاب کالج بٹالہ کالونی کے سکینڈ ائیر کے طالب عالم زین کی سالگرہ تھی تو اس نے کلاس فیلوز اور دوستوں کو سالگرہ پر مدعو کیا تو جہاں پر زین کا کلاس فیلو رچنا ٹائون کا رہائشی طالب علم سرمد کلیم ولد عبدالجبار بھی گیا، زین اور سرمد کلیم میں کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی تو ملزم زین ولد عامر نے مشتعل ہو کر گولیاں مار کر سرمد کلیم کو بری طرح زخمی کر دیا تو مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرمد کلیم پنجاب کالج بٹالہ کالونی طلبہ یونین کا صدر تھا، تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل زین ولد عامر کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں