89

سال بدل رہے ہیں فرسودہ نظام ابھی تک قائم ہے

سرگودھا (بیوروچیف) سال بدل رہے ہیں فرسودہ نظام ابھی تک قائم ہے ہماری سیاسی خدمت سے عوام بخوبی آگاہ ہیں میرے والد محترم انور علی چیمہ’ میرے بیٹے منیب سلطان چیمہ اور میں نے بطور ایم این اے و وزیر عوام کی جو خدمت کی ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے مخالفین ہمارے سیاسی طرز عمل اور عوامی خدمت کی وجہ سے پریشان ہیں اور ہمارے الیکشن لڑنے سے انکی پریشانیاں مزید بڑھ رہی ہیں ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے مختلف لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ کے لوگوں نے اگر اس بار بھی خدمت کا موقع دیا تو انشاء اللہ حلقہ کو حقیقی معنوں میں ترقی کی شاہراہ پر نہ صرف گامزن کرینگے بلکہ لوگوں کے دیرینہ مسائل حل کرنا ہی ہماری ترجیحات میں شامل ہے چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ اس وقت حلقہ کے عوام کو صحت’ تعلیم اور بنیادی سہولتوں کی اشد ضرورت ہے اور ہم نے کامیابی کے بعد حلقہ کی ترقی کا پانچ سالہ منصوبہ تیار کرلیا ہے اگر کامیابی ملی تو انشاء اللہ حلقہ کے لوگوں کے مسائل حل کروائینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں