سال میں صرف ایک بار پروجیکٹ کرتی ہوں’ مہوش حیات

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ جو لڑکیاں میری اداکاری کو پسند کرتی ہیں وہ مجھے آئیڈیل کے طور پر دیکھ کر انسپائریشن لیں۔اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران مختلف شوبز سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔مہوش حیات نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اچھا کام کرنے کی کوشش کی،کیوں کہ ان کی خواہش ہے کہ جو لڑکیاں انہیں پسند کرتی ہیں، وہ ان سے انسپائریشن لیں۔مہوش حیات کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو انہیں آئیڈیل کے طور پر دیکھ کر ان سے انسپائریشن لینی چاہیے اور ان سے ترغیب حاصل کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کم لیکن اچھا کام کیا ہے جس کی وجہ سے میرا چہرہ لوگوں کے ذہنوں میں موجود ہے۔اداکارہ کے مطابق عام طور پر وہ سال میں صرف ایک پروجیکٹ کرتی ہیں لیکن ان کا یہ پروجیکٹ بہت اچھا ہوتا ہے جس کی وجہ سے میرا کام لوگوں کو یاد رہتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے ابھی 20 سال نہیں ہوئے لیکن ان کے اچھے کام کی وجہ سے لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ 20 سال یا اس سے زائد عرصے سے کام کر رہی ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ شوبز انڈسٹری میں مزید 20 سال تک کام کرتی رہیں گی اور انہیں پوری توقع ہے کہ دو دہائیوں بعد وہ انتہائی اعلی مقام پر ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں