سال کی آخری شام علامہ کائناتی و اخترسدیدی کے نام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ہر سال کی طرح اس سال بھی 2025کی آخری شام علامہ کائنا تی و اختر سدیدی کے نام سے پر وقار تقریب 31 دسمبر 2025کی شام ساڑھے تین بجے اپنا گھر یتیم خانہ بلڈنگ نور شاہ ولی روڈ طارق آباد میں منعقد ہو رہی ہے تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر ریاض مجید کریں گے۔مہمانانِ خصوصی چوہدری اعجاز ورک ایڈووکیٹ سابق پارلیمانی سیکرٹری انجمن اسلامیہ کے چیرمین خالد پرویز شیخ اور سینئر صحافی مقبول لودھی ہوں گے جبکہ مہمانان اعزاز پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد قادری عارف حسین بخآری اور میاں بشیر احمد اعجاز ہوں گے جبکہ سینئر شعرا حضرات مہمانان گرامی کی حیثیت سے شرکت کریں گے نقابت کے فرائض پروفیسر ریاض احمد قادری اور شہزاد بیگ انجام دیں گے محفل مشاعرہ سے قبل علامہ آغا عبدالحسن سرحدی اور محمد اقبال عظیمی ایڈووکیٹ علامہ کائناتی و علامہ اختر سدیدی کی شخصیت اور فکر کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں