سال 2025ء میں بہت زیادہ کامیابیاں سمیٹیں’ نیلم منیر

کراچی (شوبز نیوز) معروف اداکارہ نیلم منیرنے کہاہے کہ سال2025ء میرے لیے بہت اچھا رہا،دعا ہے کہ سال2026ء پاکستان کیلیے بہت اچھاہو۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہونیوالی ایک تقریب میں معروف سرمایہ کار مرزا اختیاربیگ سمیت شوبزستاروں نے شرکت کی جن میں خوبرواداکارہ نیلم منیربھی شامل تھیں۔ چندماہ قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی نیلم منیرنے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میرے مداحواں کی دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ رہتی ہیں،سال2025ء میرے لیے بہت اچھا رہاہے،میں نے سال2025ء میں بہت زیادہ کامیابیاں سمیٹیں ۔اداکارہ نیلم منیر نے کہاکہ دعا ہے کہ سال2026ء پاکستان کیلیے بہت اچھاہو،میں پاکستان کی ترقی کے لیے ہمیشہ دعا گو رہتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں