1

سانحہ گل پلازہ، 3لاشوں کی ڈی این اے سے شناخت

کراچی(بیورو چیف)پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے سانحہ گل پلازا میں جاں بحق ہونے والوں کی مزید 3لاشوں کی ڈی این اے کی مدد سے شناخت کی تصدیق کردی۔ایک بیان میں ڈاکٹر سمعیہ نے کہا کہ 73افراد کی لاشوں کی باقیات کا میڈیکولیگل پروسیس مکمل کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ گل پلازا میں جاں بحق مزید 3لاشوں کی ڈی این اے کی مدد سے شناخت کرلی گئی، ابتک 27لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے۔پولیس سرجن نے مزید کہا کہ 20 لاشوں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ممکن ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں