35

سانحہ 9مئی ‘ 22ملزمان کی ضمانتیں منظور

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9مئی کے جلائو گھیرائو کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کے 22کارکنوں کی ضمانتیں منظورکر لیں جن کی آج جیل سے رہائی متوقع ہے جبکہ 29ملزمان کی ضمانتیں خارج کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن میں درج مقدمہ نمبری 832/23 میں گرفتار تحریک انصاف کے 51 کارکنوںکو جیل بھجوایا گیا تھا۔انسداد دہشت گردی کی فاضل عدالت نے ان میں سے 22 ملزمان علی رضا ولد اسلم’ فیصل ولد خلیل’ سہیل ولد ذوالفقار’ محمد عمر ولد محمد ایوب’ محمد وقاص ولد محمد حسین’ مستنصر ولد محمد ریاض’ شہروز عباس ولد محمد رئوف’ محمد اذان ولد نوید اشرف’ محمد وقاص ولد رمضان’ ثاقب ولد خالد’ افراسیاب ولد جاوید’ ارسلان ولد سلطان’ حبیب عرف حسیب ولد سیف اللہ’ عثمان ولد غلام قادر’ علی رضا ولد محمد شفیع’ بلال ولد رفیق’ محمد آصف ولد محمد طفیل’ فیضان اللہ ولد محمد انعام’ ندیم احمد ولد محمد حنیف’ انشاء اظہر ولد ذوالفقار’ سید توفیق حسن نقوی ولد مسعود ‘محمد اریب ولد سہیل’ شہباز ولد شکیل’ بلال ولد رحمان’ شاہ زمان ولد گل خان’ رضوان ولد گل خان شامل ہیں جبکہ 29ملزمان عمران سلیم ولد محمد سلیم’ عبدالرحمان ولد محمد رمضان’ طلحہ ولد منیر’ ظہیر عباس ولد امیر احمد’ شاہد اقبال ولد انوار الحق’ محمد امین ولد محمد اشرف’ طیب حسین ولد ذوالفقار’ احد بن طارق ولد طارق’ محمد رمضان ولدنعیم’ محسن خورشید ولد خورشید احمد’ عاقب ولد عباد علی’ امیر ولد عباد علی’ عبدالرحمان ولد شفیق شاہ’ محمد احمد ولد فاروق’ عبدالرسول ولد صفدر علی’ محمد شہبازولد صفدر’ محمد اعظم ولد احمد خان’ عامر ولدسلطان’ عمران ولد عبدالرزاق’ ذیشان ولد خلیل’ ارسلان ولد نذیر’ خلیل ولد غلام عباس’ بلاول ولد سالک ‘ فرحان مقصود ولد مقصود احمد کی ضمانتیں خارج کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں