31

سانحہ APSنے قوم کو دہشتگروں کے خلاف متحد کیا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی رہنما امائمہ افتخار خاں نے سانحہ مشرقی پاکستان و اے پی ایس16دسمبر پاکستان کی تاریخ کا انتہائی المناک اور سیاہ ترین دن ہے جہاں دو واقعات نے ملک و قوم کو جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا ایک سانحہ مشرقی پاکستان اور پھر ارمی پبلک سکول کا ہونا انتہائی تکلیف دہ ہے اس کے پیچھے بھارت سمیت پاکستان مخالف قوتوں کا بڑا ہاتھ ہیجبکہ المناک دہشت گردی کی دل خراش یادیں اج بھی زخم تازہ کر دیتی ہیں ملک میں جاری انتہا پسندی اور دہشت گردی کی لہر کے پی کے اور بلوچستان کے علاقوں کو متاثر کر رہی ہے جس کے خاتمے کے لیے جب تک نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درامد نہیں ہوگا اس ناسور بیماری سے جان نہیں چھوٹے گی امائمہ افتخار خاں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کو گذرے کئی سال ہو چکے ہیں مگر ان پھول جیسے بچوں خواتین سمیت دیگر شہداء کا غم آج بھی تر و تازہ ہے،ان کی لازوال قربانی اور بہادری کو پاکستانی قوم سلام پیش کرتے ہیں 16دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہداکی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں