فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کو 10 سال گزر گئے لیکن دہشت گردوں کے دیئے ہوئے زخم آج بھی تازہ ہیں’ یہ معصوم بچوں پر حملہ نہیں بلکہ پوری انسانیت’ تعلیم اور پاکستان کے روشن مستقبل پر حملہ تھا’ہمیں یقین ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم ہی جیتیں گے اور امن کے دشمنوں کا نام و نشان مٹا دیں گے’ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے سی سی 78 پیپلزکالونی نمبر2 میں سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی دسویں برسی کے موقع شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریب کے شرکاء سے کیا’ دعائیہ تقریب میں کوارڈی نیٹرملک شہزاد’ محمد ہیرا’ محمد یاسر ‘ سکول کے بچوں اوراساتذہ نے شرکت کی’ میاں طاہر جمیل نے کہا کہ اس دلخراش سانحہ پر دل خون کے آنسو روتا ہے’ اللہ پاک شہداء کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے’ انہوں نے کہا کہ 10 سال قبل دہشت گردوں نے خون کی ہولی کھیلی تھی جس پر قوم آج بھی افسردہ ہے دہشت گرد عناصر ملک پاکستان کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں مگر افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے انکے ناپاک عزائم خاک میں ملا رہے ہیں سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا دہشت گردوں نے نہتے طلبا کو شہید کرکے ظلم و بربریت کی جو داستان رقم کی تھی اسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی ہے ‘ موجودہ حالات میں ملک پاکستان کسی بھی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے پوری قوم کو افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر فخر ہے ملک میں انتشار پھیلانے والے عناصر کبھی بھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے’ ہم آج عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے قائدین میاں نواز شریف’ میاں محمد شہباز شریف’ مریم نواز شریف اور چوہدری شیرعلی کی قیادت میں ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ‘ اس موقع پر شمعیں جلا کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
4