ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) نواحی علاقے چک نمبر 722گ ب میں دلخراش واقعہ، 10سالہ بچہ سانپ کے کاٹنے سے جاں بحق ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق یاسر .ولد محمد ندیم قوم رحمانی اپنے گھر کے باہر کھیتوں میں کھیل رہا تھا کہ اچانک سانپ نے ڈس لیا، اہل خانہ کی جانب سے فوری طور پر ریسکیو کو اطلاع دی گئی جس پر بچے کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا، واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے سانپوں کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔



