سانپ کے کاٹنے سے 55سالہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سانپ کے ڈسنے سے نوجوان لقمہ اجل بن گیا’ ہسپتال انتظامیہ نے نعش ورثاء کے حوالے کردی۔ 226رب کا رہائشی 55 سالہ دلیم کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ اچانک زہریلے سانپ نے ٹانگ پر کاٹ لیا، جسکی وجہ سے اسکی ٹانگ نیلی ہو گئی۔ اہل خانہ نے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال پہنچایا۔ جہاں پر ڈاکٹروں نے اسکی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں