48

سانگلہ ہل روڈ کی تعمیر ادھوری،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

صفدرآباد(نامہ نگار)سانگلہ روڈ کی تعمیر ادھوری رہ گئی ،کب مکمل ہو گی ،شہری انتظار کر رہے ہیں۔اطلاعات یہ ہین کہ سانگلہ ہل صفدرآ با د روڈ ایک عرصہ سے تکمیل کی منتظر ہے ۔سڑک کا بہت سا حصہ بن چکا ،اب صرف دم باقی ہے لیکن کوئی کام نہین ہو رہا ۔سب محکمے چپ کر گئے ہیں کوئی سنتا ہیں نہیں عجیب سا ماحول ہے ۔سانگلہ ہل روڈ پر صفدرآباد شہر سے کوئی تن کلو میٹر دور گائون میلی برجی کا حصی باقی رہتا ہے جسے کوئی بھی تعمیر نہین کر رہا ۔شنید یہی ہے کہ ضلعی حدود کا جھگڑا ہے ،میلی برجی تک ننکانہ ضلع کی حدود ہے اسے آگے صفدرآباد کی طرف شیخوپورہ ضلع کی حدود ہے ۔کوئی بھی اس ٹکڑے کو تعمیر نہین کر وا رہا ۔سوال یہ ہے کہ کیا لوگ اسی چکر میں زندگی گزارین گے ۔حد ہو گئی ہے عوام کو ترسا ترسا کر مرا جا رہا ہے یہ کیا بات ہوئی تین کلو میٹر پر جھگڑا ہو رہا ہے ،یہ کوئی پاکستان انڈیا کا بارڈر ہے کچھ تو اپنی سوچ کو بدلو پاکستانی بنو عوام کے کام کرو ۔کیسی سوچ ہے ان لوگوںکی ؟عوامی مطالبہ ہے کہ سب کام چھوڑ کر اس سڑک کو تعمیر کیا جائے تا کہ عوا سکھ کا سانس لے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں