ساہیانوالہ(نامہ نگار) این اے 95،پی پی 98 اور99سے حالیہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کا مکمل پینل واضح اکثریت سے جیت گیا جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے اتحاد سے بننے والے پینل کے تینوں امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تفصیلات کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں این اے95 سے آزاد امیدوار علی افضل ساہی144761ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر رہے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن پارٹی کے نامزد امیدوار آزاد علی تبسم 93938 ووٹ ہی کرسکے تیسرے نمبر پر اکستان پیپلزپارٹی کے سردارعثمان نواز باجوہ نے 8790،تحریک لبیک کے غلام میراں شاہ 19128،آزادامیدوارخرم بابرمہیس 166،عوامی تحریک خلیل الرحمن بھٹہ 1073،امجدطفیل 2176،طارق محمودباجوہ 166،جماعت اسلامی کے محمدنعیم 1136،محمدظفراقبال پاکستان مرکزی مسلم لیگ 1242 اور ہما بتول نے 217 ووٹ حاصل کیے اسی طرح پی پی 98 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جنید افضل ساہی نے 73536 ووٹ حاصل کر کے اس حلقہ کی جیت اپنے نام کی جبکہ ان کے مدمقابل استحکام پاکستان پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ نے 47828 ووٹ حاصل کیے اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر رانا فراز انیس نے 5565 تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار میاں اویس طاہر نے 12559 پاکستان عوامی تحریک کے رہنما میاں ریحان مقبول نے 1525 آزاد امیدوار خرم بابر مہس نے 5278 اور طاہرہ احمد کھچی نے 2376 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی پی 99 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار احمد مجتبی 55991 ووٹ حاصل کرکے یہاں سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل رانا شعیب ادریس 42765 حاصل کر سکے یہاں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر نبی احمد نے 2197،استحکام پاکستان پارٹی کے مطلوب خان نے 446،پاکستان عوامی تحریک کے غلام مصطفی نے 583 اور تحریک لبیک پاکستان کے ابرار حسین 14041 ووٹ حاصل کیے۔
