31

ساہیانوالہ موٹروے کے قریب حادثہ،2افراد جاں بحق

چک جھمرہ (نامہ نگار) چک جھمرہ ٹریفک حادثے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دوسرے واقع میں دو افراد ڈاکوئوں کے ہاتھوں لٹ گئے۔ واقع کے مطابق ساہیانوالہ موٹروے کے قریب اکرم نامی شخص ساتھی سمیت اپنی گاڑی کا ٹائر تبدیل کر رہا تھا کہ تیز رفتارمزدا ڈالہ کی ٹکر سے دونوں افراد جاں بحق ہوگئے ڈکیتوں کے ہاتھوں لٹنے والے شہریوں میں 156ر۔ب دیڑھ کے رہائشی قاسم نامی شخص اپنے ساتھی سمیت اپنے گائوں آرہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور ان سے نقدی اور موبائل فون چھین لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں