21

ساہیانوالہ میں بھتیجے نے غیرت کے نام پر پھوپھی کو مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 18 ج ب میں غیرت کے نام پر بھتیجے نے فائرنگ کر کے پھوپھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل کی تلاش شروع کر دی۔ تھانہ ساہیانوالہ کے ایس ایچ او انسپکٹر مظہرالحق نے بتایا کہ صائمہ بی بی دختر انور شیر ایک اجنبی لڑکے کے ساتھ اپنے بھائی غلام عباس ولد انور شیر کے پاس آئی، رات کو اس کا بھتیجا وقاص عباس گھر آیا تو اس نے پھوپھی صائمہ بی بی سے لڑکے کے بارے میں دریافت کیا تو اس نے بتایا کہ اس سے نکاح کر رکھا ہے۔ جس پر بھتیجے نے نکاح نامہ طلب کیا تو دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی تو ملزم وقاص نے طیش میں آ کر غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں