31

ساہیوال ، ترقیاتی کاموں میں پائی جانیوالی خامیاں دور کرنی ضروری ہیں

ساہیوال(بیوروچیف)ساہیوال جھال روڈ اور ہیڈ برج کی نئی تعمیر ہونے والی سڑک کے کنارے دونوں اطراف میں برساتی نالے تعمیر نہ ہونے کی بناء پر بارشوں اور گٹروں سیوریج کا پانی سڑک پر ہی کھڑا رہے گا جس کی بنا پر سڑک جلد خراب ہو جائے گی اور جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی شہریوں نے کہا کہ سڑک کے دونوں طرف نالے بنائے جائیں جیسا کہ کمشنر روڈ اور فتح شیر روڈ میں تعمیر کئے جا رہے ہیں اور عوام کے کروڑوں روپے ضائع ہونے سے بچائے جائیں نمبر دو سڑک کے بیچوں بیچ جو گٹروں کیڈھکن ہیں وہ سڑک سے کسی جگہ پر ایک فٹ اور کسی جگہ پر دو فٹ اونچے ہیں جو کہ آئے روز لوگوں کے ساتھ حادثات کا مؤجب بن رہے ہیں برائے مہربانی ان کو سڑک کی سطح کے برابر کروایا جائے سیاسی سماجی عوامی حلقوں میں اس بابت شدید تشویش پائی جارہی ہے شہریوں کا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ ان دونوں کاموں کی طرف توجہ دی جائے اور حکومت اور عوام دونوں کو نقصان سے بچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں