47

ساہیوال ، ڈاکو ئوں، چوروں نے شہریوں کی نیندیں حرام کردیں

ساہیوال (بیوروچیف) ڈاکو بیوپاریوں، دکانداروںاور طالبعلموں سے چودہ لاکھ روپے کی نقدی،آٹھ موٹر سائیکلاور بارہ مو بائل چھین کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر چک 86 چھ آ ر کے بیو پاری عبد الجبار سے سٹیڈیم کے قریب دس لاکھ روپے کی نقدی، فرید یہ پارک کے قریب ورکشاپ مکینک علی رضا سے 17 ہزار 6 سو روپے نقدی اور موبائل، جھال روڈ پر محمد شفیق بیو پاری سے موبائل، عارف روڈ پل پرایک دوکاندار کی دوکان سے بیس ہزار روپے نقدی، ظہیر سٹی میں دوکاندار محمد اکرام سے موٹر سائیکل نمبر 1665 اے وی جے اورموبائل، چک 53 جی ڈی میں محمد امیر سے موٹر سائیکل نمبر 6919 اے کے ایل اور نقدی چار ہزار روپے، باہر والا اڈہ لاریاں پر طالب علم سعد افضل سے 25 ہزار روپے نقدی اور دوموبائل، عارف روڈ پل پر ناصر علی سے موٹر سائیکل نمبر 7170 اے کے کیو،مو بائل اور 40 ہزار روپے ،تحصیل روڈ سیشن ہاؤس چوک میں چک 185 نو ایل کے زمیندار امجد حسین کونشہ آور رو مال سنگھا کر بے ہوش کر کے 49 ہزار روپے لے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں