ساہیوال (بیورو چیف ) ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جناح ہال میں ”جشن مہدی حسن” کے سلسلہ میں غزل نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ غزل نائٹ میں مہدی حسن کے بیٹے کامران مہدی حسن، ملتان سے ابھرتی ہوئی گلوکارہ حفصہ ندیم اور ساہیوال سے دانیال رضا نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں مہدی حسن کے سینکڑوں چاہنے والوں نے شر کت کرکے برصغیر کے اس عظیم گلوکار کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ملک کے مایہ ناز کیمپئر ریاض خان نے ادا کئے جنہوں نے حاضرین کو مہدی حسن کی زندگی اور فن کے بارے آگہی دی اور کامران مہدی حسن سے اپنے والد کی زندگی کے دلچسپ واقعات سنے جسے ناظرین نے بے حد سراہا۔ پروگرام میں تینوں گلوکاروں نے مہدی حسن کے مقبول نغمات اور غزلیں گائیں۔
11