59

ساہیوال شہر میں منی پٹرول پمپس کی بھر مار کسی بڑے حادثے کا خطرہ

ساہیوال(بیورو چیف) سول ڈیفنس ساہیوال کی سرپرستی میں ساہیوال شہر اور اس کے گردونواح میں منی پٹرول پمپ کی بھرمار ہے منی پٹرول پمپ مالکان شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ساہیوال کے لاوارث شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال ضلعی انتظامیہ اور سول ڈفنس ساہیوال کی ملی بھگت سے شہر اور اس کے گردونواح کے علاقہ جات گیمبر قادرآباد یوسف والا نور شاہ ہڑپہ چیچہ وطنی کسوال اقبال نگر میرداد معافی کبیر اڈہ شریں میں موڑ منی پٹرول پمپ کی بھرمار سمگل شدہ ناقص ایرانی پیٹرول اور ڈیزل سیل ہونے کی وجہ سے گورنمنٹ آف پاکستان کو کروڑوں روپے کا نقصان ہونے لگا اور ناقص ڈیزل اور پٹرول کی وجہ سے اہل علاقہ کی قیمتی گاڑیوں کو بھی نقصان ہونے لگا جس کی وجہ سے اہل علاقہ شدید پریشان جبکہ سول ڈیفنس ساہیوال کے لاڈلے کرپٹ اور کرپشن کے بے تاج بادشاہ انسپیکٹر مبشر اور اشتیاق احمد منی پٹرول پمپ مالکان سے کروڑوں روپے کی منتھلیاں لے کر نیند خرگوش کے مزے میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں