24

ساہیوال شہر ڈاکوئوں کے نرغے میں ‘ شہری خوف میں مبتلا

ساہیوال (بیوروچیف) ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو لاکھوں روپے نقدی موبائل فونز کٹنگ مشین موٹرسائیکل آئوٹ ڈور یونٹ اور رائفل وغیرہ چھین کرفرار۔شہریوں نے ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر عدم تحفظ کا اظہار کیا ہے اور ڈی پی او ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈکیتی کی واردات پرانی بکر منڈی میں ایک دوکان پر ہوئی یہاں تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکو شام کے وقت آئے اور دوکان سے ایک موبائل 1500روپے نقدی اوردو کٹنگ مشینیں لوٹ کرفرار ہوگئے۔ شاداب ٹائون میں 4نامعلوم ڈاکوئوںنے اویس منظور کے چھوٹے بھائی وقاص منظور سے نقدی 28ہزارروپے اور موبائل فون دوکان سے چھین کرفرارہوگئے۔جوہرٹائون میںتین نامعلوم ڈاکوئوںنے محمد طاہر سے موبائل فونز مالیتی 15ہزار روپے چھین لیا۔ محلہ نور پارک میں دونامعلوم ڈاکوئوںنے اسد محمود سے موبائل فون اور نقدی90ہزارروپے لوٹ لئے 87/6ـR روڈ پر جیل ملازم ثناء سے محمد اشرف وغیرہ2ملزمان نے نقدی و موبائل فون کل مالیتی42ہزارروپے چھین لئے۔ 89/6ـR میں دو نامعلوم ملزمان نے عبدالرافع سے موٹرسائیکل اڈہ داد فتیانہ پر دو نامعلوم ڈاکوئوںنے خاور عباس سے لیپ ٹاپ نقدی 8ہزار روپے اور دو موبائل فون 53/5ـLروڈ پر 4نامعلوم ڈاکوئوںنے لوٹ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں