55

ساہیوال’ مڈھالی روڈ کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا

ساہیوال(بیوروچیف) مڈھالی روڈ پر سیوریج پائپ بچھانے کے بعد سڑک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے جو 9نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اس اہم سڑک پر کام میں سست روی پر سٹی مینجر پسپ نے چینی کمپنی کو8کروڑ14لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ یہ بات کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کی کارکردگی کے ہونے والے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد، اے سی جنرل علیزہ ریحان اور پسپ پروگرام کے سٹی مینجر محمد اسجد خان سمیت متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ کمشنر نے فتح شیر روڈ پر جاری ڈرین کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کر کے بائیں سائیڈ پر اسفالٹ کا کام بھی9نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں