ساہیوال میں تجاوزات مافیا کے گرد گھیرا تنگ مزید تنگ،پختہ تجاوزات مسمار

ساہیوال (بیوروچیف) کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن شعیب اقبال سید کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کی زیر نگرانی شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری،گرلز کالج روڈ سے تمام تجاوزات ختم کروا دی گئیں،ملبہ اٹھانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد کاروائیوں کی ذاتی طور پر نگرانی کرر ہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کمشنر / ایڈمنسٹریٹر شعیب اقبال سید کی ہدایات پر گرلز کالج روڈ سے تمام تجاوزات کو ختم کروادی گئی ہیں۔ چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد کاروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیوی مشینری کی مدد سے روڈ سے ملبہ اٹھانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے تاکہ روڈ کو جلد از جلد کلیئر کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں