ساہیوال میں دن دیہاڑے لاکھوں کے ڈاکے،شہریوں میں خوف و ہراس

ساہیوال (بیوروچیف ) ڈاکو دوکانداروں، بیوپاریوں،ڈرائیوروں،ٹھیکیدار، کارسوار زمیندار وں اور اینگرو ملازم سے 24 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی نقدی، زیورات اور13 موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈا کو اسلحہ کے زور پر فتح شیر کالونی میں دودھ کے دوکاندار بشیر احمد سے دو موبائل اور نقدی ایک لاکھ 65 ہزار روپے،ایم بلاک فرید ٹاؤن میں اشعر رضا ٹھیکیدار کے گھر میں داخل ہو کر 14 لاکھ روپے کے زیورات اور 40 ہزار روپے نقدی، چک1چودہ ایل میں عارف علی بیو پاری سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی، چک 10 چودہ ایل میں ندیم زمیندار کارسوار سے 35 ہزار روپے نقدی، ڈرائیور نوشیر، فیصل، رمضان، رحمان اورگل فراز سے تین موبائل اور نقدی ساڑھے تین ہزار روپے، چک 20 گیارہ ایل کے قریب امین سے نقدی 53 ہزار 500 روپے اور دو موبائل، گن پوائنٹ پر آب پارہ مارکیٹ میں دوکاندار عامر ریاض سے موبائل اور نقدی 80 ہزار روپے، چک 89 چھ آر میں بیو پاری عمر علی سے دولاکھ 6 ہزار 700 روپے نقدی اور مو بائل، چک 96 چھ آر کے قریب عثمان مجید اینگرو فوڈ ملازم سے موبائل اور نقدی 15 ہزار روپے، چک 64 پانچ ایل کے قریب قاسم جاوید دو کا ندار میڈیکل سٹور سے دومو بائل اور 16 ہزار روپے نقدی، چک 49 پانچ ایل کے قریب طالب حسین زمیندار کارسوار، اس کے بھائی اور دوستوں ظفر، نعمان علی، ساجد اور را نا منصوب سے تین لاکھ 5 ہزار روپے نقدی چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس فتح شیر، فرید ٹاؤن ، کسووال، غلہ منڈی اور یوسف والا نے 10 مقدمات397,392, ت ۔پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں