15

ساہیوال میں سیوریج نالیوں کی تعمیر سست روی کا شکار

ساہیوال (بیورو رپورٹ) دیپالپو بازار بوہڑ والا چوک میں سیوریج نالیوں کی تعمیر ست رو ی کا شکار، بازار سے لمبہ بھی نہ اٹھوایا گیا دوکاندارو ں اور شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلا ت، شہریوں کا کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلا ت کے مطا بق دیپالپور بازار بوہر والا چوک میں سیوریج نالیوں کا کام جاری ہے جو انتہائی سست روی کا شکار ہونے سے دوکانداروں کے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں اور دوکانداروں کا کہنا ہے کہ سیوریج نالیوں کی تعمیر سے ان کے کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں اور انہیں کا روبار میں نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ نالیوں کی کھدائی سے نکالا گیا ملبہ بھی سڑک کے درمیان پڑا ہے جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ متعلقہ ٹھیکیدار بازاروں میں ملبہ بھی نہیں اٹھوا رہا جس سے آمد و رفت میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں