11

ساہیوال میں مضر صحت مٹھائیاں اور بسکٹ کی تیاریاں عروج پر

ساہیوال (بیورو چیف) ساہیوال کے مختلف علاقوں میں بیکریوں پر غیر معیاری مضر صحت مٹھائیاں اور بسکٹ کی تیار کرنے کا سلسلہ عروج پر بیکریوں کے اردگرد گندگی ڈھیر صفائی ستھرائی کا نظام مکمل طور پر نہ ہونے کے برابر۔ ذرائع کے مطابق ناقص گھی اور صحت کیلئے انتہائی خطر ناک کیمیکلز اور غیر معیاری گھی سے مٹھائیاں اور بیکری بسکٹ تیارکئے جاتے ہیں جبکہ بعض دکانوں اور بیکریوں پر ہفتوں پرانی مٹھائیاں بھی موجود ہیں ان پر ایکسپائری ڈیٹ بھی آویزاں نہیں کی جا رہی جن کو کھانے سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ شہری حلقوں نے بتایا جب بھی ان سویٹس فروشوں کیخلاف شکایات کی جاتی ہے تو ان کے اہلکار بیکری والوں کو پہلے سے ہی آگاہ کر دیتے ہیں۔سخت ایکشن وقت کی ضرورت ہے اور اگر ایکشن لیا بھی جائے تو فرضی کارروائی میں ہلکا پھلکا جرمانہ کر کے چھوڑ دیا جاتاہے۔ معلوم ہوا بیکریوں کے کارخانوں میں صفائی کے غیر معیاری انتظامات کے علاوہ چھپکلیاں ‘لال بیگ اور چوہے دندناتے پھرتے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں