35

ساہیوال میں مفت آٹا تقسیم کا عمل جاری ہے’ڈپٹی کمشنر

ساہیوال(بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے کہا ہے کہ ساہیوال میں مفت آٹا کی تقسیم کا عمل جاری ہے اور ضلع بھر کے تمام سنٹرز پر صبح 6 بجے سیتقسیم شروع ہو جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقسیم کے تمام عمل کی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دوپہر 2 بجے تک صرف خواتین کو آٹا ملے گا جبکہ مردوں کو آٹا تقسیم کا عمل 2 بجے سے شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سنٹرز پر سیکورٹی کے بھی فُول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ رش سے پرہیز کریں کیونکہ سنٹرز پر آنے والے ہر مستحق کو آٹا ملے گا اور آٹا تقسیم کا عمل بلا تعطل 25 رمضان تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں