29

ساہیوال میں نو عمر موٹر سائیکل سواروں کی گرفتاری پر عدالت برہم

ساہیوال (بیوروچیف) شہر میں نو عمر طالبعلموں کی گرفتاریوں پر عدلیہ کی برہمی۔ڈی ایس پی ٹریفک سمیت ایس ایچ او سٹی کو شوکاز جاری۔ کیوں نہ آپ کے خلاف انٹی کرپشن سمیت 155-سی کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ گرفتار طالبعلم کی فوری رہائی ، مقدمہ خارج کرنے کا حکم۔شہر میں نوعمر موٹر سائیکل سوار طالبعلموں کے خلاف ضلع پولیس، ٹریفک پولیس اور پیٹرولنگ پولیس کی کاروائیاں زور وشور سے جاری ۔ قوم اور بچوں کا مستقبل تباہ کرنے میں چیچہ وطنی بھی پیچھے نہیں رہا۔ عدالت را زبیر صابر مجسٹریٹ فرسٹ کلاس نے پولیس کی جانب سے نوعمر طالبعلم موٹر سائیکل سواروں کی پکڑ دھکڑ اور مقدمات کے اندراج پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس حکام کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے ۔ گزشتہ روز تھانہ سٹی ساہیوال نے نو عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف موٹر وہیکل آرڈیننس کی دفعہ 99 کے تحت درج مقدمات کے گرفتار طالبعلموں سلمان ،عامر،شایان، علی حسن وغیرہ کو ریمانڈ کیلئے را زبیر صابر کی عدالت میں پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں