46

ساہیوال میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ

ساہیوال (بیوروچیف) پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں تین گناہ سے زیادہ خود ساختہ اضافہ کر دیا ساہیوال ہڑپہ چیچہ وطنی اور چیچہ وطنی سے کسووال اقبال نگر تک ٹرانسپورٹروں من مانیاں عروج پر اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال اور انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال سے چیچہ وطنی اور دیہی علاقوں کے ٹرانسپورٹرز نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے تین گنا بڑھا دیئے۔ غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے اور من مانے کرائے پر انتطامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر خاموش، شہریوں کی مشکلات میں شدید اضافہ ڈ پٹی کمشنر ساہیوال اور اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔ سا ہیو ال کے نواحی علاقوں ہڑپہ چیچہ وطنی کسووال اقبالنگر اور متعدد اڈوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کے سرکاری کر ا ئے نامے جاری نہ ہونے سے مسافر روزانہ خوار ہورہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں