ساہیوال میں پیرا فورس کا تجاوزات کیخلاف بلا امتیاز آپریشن

ساہیوال (بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایس ڈی او نعمان قیصر کی زیر نگرانی پیرا فورس کی جانب سے نواحی گاؤں 138نو ایل میں انسداد تجاوزات کی کارروائی عمل میں لائی گئی جہاں متعدد ناجائز تھڑے، ریمپس اور دیگر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔آپریشن کے دوران عملہ اور مشینری پوری تیاری کے ساتھ موجود رہی تاکہ کسی بھی مزاحمت سے نمٹا جا سکے۔ ایس ڈی او نعمان قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کسی صورت تجاوزات کو برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی راستوں، گلیوں اور سڑکوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات شہریوں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں