ساہیوال میں ڈاکوؤں نے ات مچا دی،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

ساہیوال (بیوروچیف ) ڈاکو ایریا مینجر، دوکانداروں، امام مسجد، وکیل اور زمینداروں سے دو لاکھ 30 ہزار روپے نقدی، دوموٹر سائیکل اور 5 موبائل چھین کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈا کو گن پوائنٹ پر نئی آبادی میں آصف ایریا مینجر سے موبائل اور نقدی 30 ہزار روپے، چک134 نو ایل میں ذیشان کریم دوکاندار میڈیکل سٹور سے موبائل ،نقدی اور سامان بیکری مالیت 45 ہزار روپے، چک 85 چھ آر میں اسد علی اور اس کے دوست ارقم سے موٹر سائیکل نمبر 7710 اے ایچ کے، چک 56 پانچ ایل میں غلام فرید سے موبائل اور نقدی 10 ہزار روپے، چک 64 پانچ ایل میں شہزاد دوکاندار سے 25 ہزار روپے نقدی اور موبائل، چک 112 نو ایل میں مولا نا عبد الرحمن امام مسجد سے موبائل اور نقدی دس ہزار روپے، چک 116 بارہ ایل میں عاطف خان ایڈووکیٹ ان کے باپ شیر زمان سے موٹر سائیکل نمبر 9650 ایل ای پی،سونے کی انگوٹھی اور نقدی ایک لاکھ روپے لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس فتح شیر، غلہ منڈی، فرید ٹاؤن، یوسف والا، ڈیرہ رحیم اور کسووال نے 7 مقدمات 392 397, ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں