ساہیوال(بیوروچیف)نواحی چک 110بارہ ایل کے قریب کارسوار ریاض کپڑے کے تاجراور اس کے بھائی سے 8لاکھ روپے کی نقدی اور کپڑا لوٹ لیاگیا۔ دونوں بھائیوں کو بے ہوش کر کے ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ چک 95بارہ ایل کاکپڑے کا تاجر ریاض ہول سیل کپڑے کا کام کرتا ہے۔گزشتہ روزاپنے بھائی کے ہمراہ صبح 10بجے اپنی کا ر میں فیصل آباد سے کپڑا خرید کر واپس اپنے چک آ رہے تھے کہ چک 110بارہ ایل کے قریب نا معلوم ملزموں نے روک کر دونوں بھائیوں کو نشہ آور چیز پلا کر 8لاکھ روپے نقدی اور کپڑا لوٹ کر لے گئے اور بعد میں کارسمیت دونوں بھائیوں کو بے ہوشی کی حالت میں اڈہ پیرووال چھوڑ گئے۔دونوں کو ہسپتال داخل کر ادیا گیا۔پولیس صدرچیچہ وطنی نے ریاض کی مدعیت میں مقدمہ 420,379، 342ت پ درج کرلیا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔




