39

ساہیوال میں ڈاکو چور بے لگام’ عوام خوفزدہ

ساہیوال(بیوروچیف) ساہیوال میں ڈکیتی اور چوریوں کا سلسلہ جاری پولیس وارداتوں کی روک تھام کرنے میں ناکام شہریوں نے تحفظ اورو ارداتوں کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔ڈکیتی کی واردات فتو والاموڑ کے قریب شرافت شام کے وقت موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ دو مسلح داکوئوں نے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل سے محروم کر دیا اور فرار ہوگیا ۔جبکہ 89/6.Rمیں چار مسلح نقاب پوز ڈاکوئوں نے محمد یار کو نقدی سے محروم کر دیا 80/5.Lکے قریب دو مسلح داکوئوں نے عبد القیوم سے نقدی اور موبائل چھین لیا ،اڈا شیریں والا سے چار مسلح داکوئوں نے اعظم وغیرہ سے ڈالا اور لاکھوں روپے مالیت کی بھینسیں لوٹ لیں اور فرار ہوگئے۔153/9.Lمیں دو مسلح ڈاکوئوں نے بارش علی سے ٹرالہ او ر نقدی وغیرہ چھین لیا اور فرار ہوگئے ۔پاکپتن چوک میں علی اکبر موٹرسائیکل پر دودھ لیکر گھرجارہاتھا کہ نامعلوم ملزم اسلحہ کے زورپر موٹرسائیکل موبائل فون ونقدی کل مالیتی 85ہزارروپے چھین کرفرارہوگیا۔ سرکی بازار میں دو نامعلوم ملزمان رحمت علی سے نقدی وموبائل فون کل مالیتی 56ہزار روپے پیر بخاری روڈ پر 2 نامعلوم ملزمان عبدالرحمن سے نقدی و 2 موبائل فونز کل مالیتی40ہزارروپے جی ٹی روڈ پر نامعلوم ملزمان ارشاد علی سے موبائل فون 134/9ـLکے قریب چار نامعلوم ملزمان وقار یعقوب سے نقدی 3لاکھ27ہزارروپے اور قیمتی دستاویزات 89/6ـRمیں 3 نامعلوم ملزمان مجاہد سہیل کی دوکان پر نقدی 15ہزارروپے اور2 موبائل فون محمد پور میںتین نامعلوم ملزمان احسن علی سے 12ہزارروپے نقدی 101/9ـLمیں 4نامعلوم کار سوار ملزمان حسنین صادق سے نقدی وطلائی زیورات مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں