ساہیوال میں ڈاکو چھا گئے،شہری عدم تحفظ کا شکار

ساہیوال( بیورو چیف )ڈاکو دوکاندار، زمینداروں سے10 لاکھ90ہزار روپے کی نقدی، دو موٹرسائیکل اور چار موبائل چھین کر لے گئے ۔ ڈاکوگن پوائنٹ پر مزدور پلی ساہیوال سے شفاعت رسول دوکاندار کی دوکان سے موبائل نقدی ایک لاکھ 10 ہزار روپے۔ چک 133 نو ایل میں محمد نوید احمد زمیندار کے ڈیر ہ سے اس کے کزن یاسر کو یرغمال بنا کر ٹرانسفارمر تانبامالیت پانچ لاکھ روپے، موٹرسائیکل نمبر 4917ایس ایل این مالیت 80 ہزار روپے ،مشینری ایک لاکھ 10 ہزار روپے اور نقدی 15 ہزار روپے ۔چک 107بارہ ایل کے قریب محمد ابوذر بیوپاری سے موٹرسائیکل27 23 ایس ایل این موبائل نقدی ایک لاکھ 15ہزار روپے۔ چک 115 بارہ ایل کے قریب سیف الرحمن زمیندار سے نقدی موبائل ایک لاکھ 60 ہزار روپے چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ سٹی ،غلہ منڈی، صدر چیچہ وطنی اورکسووال نے شفاعت رسول ،محمد نوید احمد، محمد ابوذر اور سیف الر حمن کی مدعیت میں چار مقدمات ,392 382 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں