ساہیوال میں ڈکیتی،چوری ،راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا

ساہیوال(بیوروچیف)ڈاکو جیل ملازم، طالب علم، بیوپاریوں، زمیندار اور دوکانداروں سے 6لاکھ 48ہزار300روپے کی نقدی، ایک موٹرسائیکل اور 11موبائل چھین کر لے گئے۔ پولیس نے 8ڈاکو گرفتار کرلئے جنہوں نے درجنو ں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ڈاکواسلحہ کے زور پر جناح سٹریٹ سے علی مر تضیٰ پولیس ملازم جیل سے ایک لاکھ 20ہزار 300 روپے نقدی، موبائل، کینال ویو کالونی میں اسامہ سیف دوکاندار سے موبائل، نقدی 20ہزار روپے، پاک پتن چوک میں شفاقت سے موبائل، دبئی گارڈن سے ایم زاہد شریف ریسکیو 1122کے ملازم سے موٹرسائیکل نمبر 5431ایس ایل کے، موبائل، نقدی 35ہزار روپے، شالیمار ٹائون میں عثمان نیاز بیوپاری سے موبائل، نقدی 25ہزار روپے، کوٹ خادم علی شاہ میں عمران جاوید بیوپاری سے موبائل، نقدی 91ہزار روپے، فرید ٹائون ڈبلیو بلاک میں عظیم اعظم یونیورسٹی آف ساہیوال کے ملازم سے موبائل، نقدی ایک لاکھ 28ہزار 500روپے، چک 65جی ڈی یارے والا میں خالد کرم بیوپاری سے ایک لاکھ 60ہزار روپے نقدی، موبائل، چک 108نوایل میں زمیندار منظور احمد سے 8ہزار500 روپے، نقدی، چک 110سات آر میں فلک شیر آرمی آفیسر سے موبائل، نقدی سروس کارڈ 25ہزار روپے، چک جنگل کوئلہ ادیب شہد میں مزدور فلک شیر شہامندسے بکرا 35ہزار روپے چھین کر فرارہو گئے۔پولیس تھانہ سٹی، غلہ منڈی، فرید ٹائون، نورشاہ، ڈیرہ رحیم، صدر چیچہ وطنی نے علی مرتضیٰ، سیف اللہ، شفاقت، زاہد شریف، عثمان نیاز، عمران جاوید، عظیم اعظم، خالد اکرم، منظور احمد، فلک شیر اور فلک شیر شہامند کی مدعیت میں گیارہ مقدمات 382، 392، 395ت پ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس ڈیرہ رحیم نے زمیندار منظور احمد کے ڈیرہ چک 108نو ایل میں ایل میں زمیندار منظور احمد سے 8ہزار500 روپے، نقدی، چک 110سات آر میں فلک شیر آرمی آفیسر سے موبائل، نقدی سروس کارڈ 25ہزار روپے، چک جنگل کوئلہ ادیب شہد میں مزدور فلک شیر شہامندسے بکرا 35ہزار روپے چھین کر فرارہو گئے۔پولیس تھانہ سٹی، غلہ منڈی، فرید ٹائون، نورشاہ، ڈیرہ رحیم، صدر چیچہ وطنی نے علی مرتضیٰ، سیف اللہ، شفاقت، زاہد شریف، عثمان نیاز، عمران جاوید، عظیم اعظم، خالد اکرم، منظور احمد، فلک شیر اور فلک شیر شہامند کی مدعیت میں گیارہ مقدمات 382، 392، 395ت پ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس ڈیرہ رحیم نے زمیندار منظور احمد کے ڈیرہ چک 108نو ایل میں واردات کرنے والی8 ڈاکوئوں آصف، ظفر اقبال پتوکی، علی رضا پتوکی، عبداللہ پتوکی، علی منظور پتوکی، اللہ دتہ قصور، شوکت لاہور، یاسین بھٹی 98نو ایل کو گرفتارکرلیا۔ملزم مویشی ڈالہ گاڑی میں لوڈ کر رہے تھے کہ زمیندارکے سیکورٹی گارڈوں نے ڈاکوئوں کا تعاقب کر کے دو کو قابوکرلیاجبکہ دیگر ڈاکوئوں کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ڈاکوئوں نے درجنوں وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں