ساہیوال میں ڈکیتی،چوری ،راہ زنی کی وارداتوں سے شہری پریشان

ساہیوال(بیوروچیف)ڈاکو دوکانداروں، بیوپاریوں، ڈرائیوروں اور جیولر سے 38لاکھ 6ہزار 200روپے کے زیورات نقدی، 2موٹر سائیکل اور 7موبائل چھین کر لے گئے۔ڈاکو گن پوائنٹ پر محلہ فرید گنج میں دوکاندار عدنان سے موبائل اور نقدی 13ہزار روپے، گول چکر مسجد کے قریب الیکٹرونک دوکاندار کے ملازم امجد سے موبائل اور نقدی دس ہزار روپے، لیبر کالونی میں حماد اسلم سے موبائل اور نقدی22 ہزار روپے، ڈائیوو بس ٹرمینل ریسٹورینٹ کے ملازم سجاول سے موبائل اور نقدی 25ہزار روپے، بابا فرید فلور ملز کے قریب زوہیب رشید بیوپاری سے موبائل اور نقدی30ہزار روپے، جی ٹی روڈ جامعہ علوم شرعیہ کے موڑ پر سمیع اللہ محسن دوکاندارسے موبائل اور نقدی ایک لاکھ 70ہزار روپے، چک 87نو ایل کے قریب عامر بشیر جے زیڈ ورکشاپ مکینک سے موبائل اور نقدی 32ہزار150روپے، چک 96چھ آر کے قریب سید ثاقب مجتبیٰ بخاری پٹرول پمپ ملازم سے موٹر سائیکل نمبر 3871اے یو جی، چک 49 پانچ ایل کے قریب اشرف ٹرانسپورٹر کے ڈرائیور عباس، کنڈیکٹر شوکت علی شاہ زور ڈالا لے کر جا رہے تھے کہ 49ہزار200روپے نقدی، رحمن ٹائون چک39بارہ ایل میں عمر رفیق جیولردوکاندار سے موٹر سائیکل نمبر5039ایس ایل ایم ، موبائل، نقدی 95ہزار روپے،33لاکھ 60ہزار روپے کے زیورات لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ سٹی، فتح شیر، غلہ منڈی، فرید ٹائون، یوسف والا اور صدر چیچہ وطنی نے 10مقدمات 397,392,382ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں