ساہیوال میں ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں

ساہیوال(بیورو چیف ) ڈاکو گن پوائنٹ پر طالب علم، ڈرائیور اور دکاندار سے تین لاکھ 80 ہزار روپے نقدی مو ٹر سائیکل ،تین موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈ کو اسلحہ کے زور پر اڈ ہ شبیل نورشاہ روڈ پر عدنان لیاقت طالب علم سے نقد ی پانچ ہزار روپے موبائل 30 ہزار روپے۔چک 113 سات آرکے قریب محمد ثاقب سبحانی ٹرک ڈرائیور سے نقدی موبائل سوٹ دو لاکھ 25 ہزار روپے ۔چک174نو ایل کے قریب علیم مسیح دوکاندار سے موٹرسائیکل نمبر 6098 بی بی ڈبلیو نقدی موبائل مالیت ایک لاکھ 20 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔پولیس نور شاہ ،صد ر چیچہ وطنی اور غازی آباد نے تین مقدمات عدنان لیاقت، محمد ثاقب سبحانی اور علیم مسیح کی مدعیت میں 382 392, ت پ کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملز م گرفتار نہیں ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں