ساہیوال(بیوروچیف) ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب مرزا فاران بیگ اور ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پرڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سعید احمد لودھی ہیلمٹ کی پابندی یقینی بنانے کیلئے خود نکل پڑےـجہاز چوک میں موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ہیلمٹ کی افادیت بارے بتایا جبکہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے چالان کرواکر حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروایاگیاـانہوں نے ٹریفک سٹاف کو ہدایت کی کہ اب ہیلمٹ کی مہم ختم ہوچکی ہے لہذا ہیلمٹ کی پابندی پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔
53