ساہیوال میں 14دکانیں سیل

ساہیوال (بیوروچیف ) میونسپل کارپوریشن ساہیوال نے ڈیفالٹر دوکانداروں کے خلاف ایک آپریشن کے دوران چر چ روڈ مارکیٹ کی 9دوکانیں سرکاری واجبات کی وصولی کے لیے سیل کر دیں۔جنا ح شا پنگ پلازہ میں بھی پانچ بڑے ڈیفالٹروںکی دوکانوں کو سیل کر دیا گیامیونسپل کارپوریشن کے ذرئع نے انکشاف کیا ہے کہ 86ڈیفالٹر دوکانداروں کے ذمہ کارپوریشن کے 35کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری ہے گزشتہ روزچرچ روڈ مارکیٹ کے دوکانداروں کو ایسو سی ایشن نے ڈیفالٹر دوکانداروں سے معاملا ت کو نمٹانے کے لیے ایک ایک لاکھ روپے کار پوریشن کے آفیسروں کے نا م پر اکھٹے کیے لیکن ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کی کو ئی دوکان سیل نہیں کی گئی بلکہ دوسرے دوکانداروں کی دوکانیں سیل کر کے محض خانہ پوری کی گئی ہے۔ جبکہ ایسوسی ایشن کے بعض عہدیدار 20 لاکھ روپے فی دوکان سے لے کر 40,40لاکھ روپے کے ڈیفالٹر ہیںلیکن ان کی دوکانوں کو میونسپل کارپوریشن کے حکام نے ریکوری کے لیے دوکانیں نہ سیل کر کے سر ا سر زیادتی کی ہے کمشنر و ایڈ منسٹریٹرمونسپل کار پوریشن سے متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیفالٹروں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کیا جا ئے اورجن ڈیفالٹر دوکاند اروں کی دوکانیں سیل نہیں کی گئی اور کارپوریشن کے ذمہ دار آفیسروں کو خو ش رکھنے والے آفیسروں کے خلاف ایکشن لیا جا ئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں