84

ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں 3جعلی ڈاکٹرگرفتار

ساہیوال (بیوروچیف) ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے وارڈوں میں 3 جعلی ڈاکٹرسینئر ڈاکٹروں کے نام پر مریضوں کو چیک کرتے اور پیسے بٹورتے پکڑے گئے، مقدمات درج ،تین گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے وارڈوں میں سینئر ڈاکٹروں اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹروں کی جگہ پر جعلی ڈاکٹروں کے علاج کرنے کا معاملہ میڈیا نے اٹھایا اور جعلی ڈاکٹروں کی نشاندہی کی۔ کیونکہ ان عطائیوں کی وجہ سے مریضوں کی اموات کی شکایات بھی ملیں جس پر اعلیٰ حکام کے نوٹس پر تین جعلی ڈاکٹروں زین العابدین کو ای این ٹی وارڈ، ڈاکٹر شعیب پی جی آر کی جگہ حافظ تو قیر اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عدیلہ کی جگہ فیضان اختر کو ڈاکٹر بن کر مریضوں کا علاج کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ ملزم مریضوں کے ورثاء سے پیسے بٹورنے کے مرتکب ہوئے تھے۔ پولیس فرید ٹاؤن نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے فوکل پرسن سیکورٹی حکیم لطیف مجاہد کی مدعیت میں تین مقدمات 419 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور تینوں جعلی ڈاکٹروں کو حراست میں لے لیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں