ساہیوال پولیس لائن میں جنرل پریڈ

ساہیوال (بیورو چیف)گورنمنٹ آف پنجاب کے ویژن محفوظ پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے آج ٹریفک وارڈنز کے ساتھ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہر میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں ناگزیر ہیں ڈی پی او ساہیوال نے واضح کیا کہ ون وے کی خلاف ورزی، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا، غیر نمونہ نمبر پلیٹس، غلط پارکنگ، کم عمر ڈرائیونگ اور لین لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات کی تعداد قتل کے مقدمات سے بھی زیادہ ہوتی ہے، جس کی بڑی وجہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور شہریوں کی لاپرواہی ہے۔ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا مقصد شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ اور ٹریفک نظام میں بہتری لانا ہے۔ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو نے ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں متحرک رہتے ہوئے نہ صرف قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کریں بلکہ شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی پیدا کریں، تاکہ ساہیوال میں ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں