ساہیوال(بیوروچیف) ساہیوال پولیس پتنگ بازی کا خونی کھیل روکنے میں مکمل طور پر نا کام سٹی سرکل میں پتنگ بازی کا خونی کھیل بڑے دھڑلے کے ساتھ جاری سٹی سرکل پولیس بے بس۔ آئی جی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال شہر کے تمام علاقہ جات میں پتنگ بازی کا خونی کھیل بڑے دھڑلے کے ساتھ جاری اس خونی کھیل کی وجہ سے شہر میں متعدد شہری زخمی ہو چکے ہیں ساہیوال شہر میں اڑتی ہوئی پتنگ پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے جب کہ سٹی سرکل پتنگ بازی کے خونی کھیل کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام۔ اس خونی کھیل کی وجہ سے ساہیوال کے شہری غیر محفوظ ساہیوال کی عوام کسی مسیحا کے انتظار میں ساہیوال کی سیاسی اور سماجی شخصیات کا وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی آئی جی پنجاب اور آر پی او ساہیوال سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ بازی کے خونی کھیل کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں۔
40