54

ساہیوال کی ادبی شخصیات ہمارا تہذیبی ورثہ ہیں ‘ کمشنر جاوید محمود

ساہیوال(بیوروچیف) کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود کی سرپرستی میں ساہیوال آرٹس کونسل کی طرف سے معروف شاعر اور دانشور پروفیسر محمد اکرم ناصر کو چھٹا مجید امجد ادبی ایوارڈ 2022 پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر ریاض ہمدانی ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں علم و دانش کے فروغ اور ادباء کے اعتراف اور احترام کو رواج دینا ہمارا سماجی فریضہ ہے۔ مجید امجد ایوارڈ ساہیوال کی علمی، ادبی و تخلیقی پسِ منظر میں نمایاں اہمیت کا حامل ہے۔ جس کی نسبت اُردو نظم کے جدید ترین شاعر مجید امجد سے ہے۔ مجید امجد ساہیوال کی ادبی شناخت اور ہمارا تہذیبی ورثہ ہیں۔ سماج کی فکری تشکیل میں ادباء اور شعراء کی اہمیت طے شدہ ہے۔ اس تقریب میں شہر کی معروف ادبی شخصیات پروفیسر سید اکبر شاہ، ڈائریکٹر کالجز مسعود فریدی، پروفیسر سید ریاض حسین زیدی، پروفسر اکرم ناصر، علی رضا،ڈاکٹر افتخار شفیع، ڈاکٹر ندیم عباس اشرف،فاروق اظہر اور حسرت بلال نے اظہار خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں