ساہیوال(بیورو چیف)ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر کا چرچ روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر صبح11بجے تک سبزی و فروٹ بیچنے والوں کے قبضے پر ناراضگی کا اظہار، سڑکوں کے بیچوں بیچ سبزی و فروٹ بیچنے سے چرچ روڈ اور گلستان روڈ پر ٹریفک بند رہتی ہے جس سے ٹریفک کے سنگین مسائل پیدا ہونے کے ساتھ دوسری سڑکوں پر بھی ٹریفک کا دباؤ برقرار رہتا ہے،شفیق احمد ڈوگر۔ صبح7بجے تک چرچ روڈ ہر صورت کلیئر کروائی جائے، مارکیٹ کمیٹی کے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت۔ کمشنر آفس میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کے جائزہ اجلاس میں انہوں نے مڈھالی روڈ پر سیوریج پائپ بچھانے کے بعد مرمت کا کام مکمل نہ کرنے پر بھی ناراضگی ظاہر کی اور ہدایت کی کہ سڑک کی بحالی بھی ساتھ ساتھ جاری رکھی جائے۔
58