39

ساہیوال کے ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے

ساہیوال(بیوروچیف) پسپ نے ساہیوال شہر کو سیوریج کے پانی میں ڈبونے کا منصوبہ بنا لیا جس کی مثال مور والا چوک اور قباء مسجد کے مین گیٹ کے سامنے سے گٹروں کا گندا پانی ابلتا رہتا ہے اور اہم تجارتی مراکز میں سیوریج کا پانی داخل ہونے کا خدشہ تاجروں اور شہریوں کا احتجاج وزیر اعلیٰ پنجاب،اور کمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ پسپ کے افسران،اہلکار اور ٹھیکیدار نے غفلت،عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک کی تعمیر کے دوران ہائی سٹریٹ کے مین ہولز میں مٹی ڈال کر انہیں بند کر دیا پاکپتن بازار,شربت بازار,بیری والا چوک,سوڑی گلی,حیدری محلہ اور دیگر علاقے سیوریج کے پانی سے بھر گئے پسپ نے جوگی چوک سے لے کر مال منڈی چوک تک غفلت اور عدم دل چسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گٹروں کے مین ہول بھی مشینری کے ذریعے توڑ ڈالے گٹروں میں مٹی،پتھر جانے سے مین لائن بند ہوگئی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گٹروں کے اوپر ہی سڑک تعمیر کرکے گٹروں کے نشان پی ختم کردئیے گٹروں کے بند ہونے پر تاجروں اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے نگران وزیراعلی پنجاب اور کمشنر ساہیوال ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں