38

سایئکلنگ کے پرانے ٹریک کی جگہ نیا ٹریک بنایا جائیگا

لاہور (سپورٹس نیوز) صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ دوہفتوں میں سپورٹس کے بڑے منصوبوں کا اعلان کروں گا، سایئکلنگ کے پرانے ٹریک کی جگہ نیا ٹریک بنایا جائے گا،سایئکلنگ کا کھیل ہماری اولین ترجیح ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان ڈے سایئکلنگ ریس کی اختتامی تقریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے،، صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے پاکستان ڈے سایئکلنگ ریس میں پوزیشن حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں میڈل اور کیش پرائز تقسیم کئے، صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی مالی امداد کرینگے تاکہ وہ سپورٹس مقابلوں میں بھرپور حصہ لیں،پنجاب کے کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں بھی حصہ لیں گے،میں نئی سایئکل خرید کر مقابلوں میں خود بھی حصہ لوں گا،اختتامی تقریب میں پنجاب اولمپک کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں